ماورا حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ؟
ماورا حسین کی نئی پوسٹ، شادی کی طرف اشارہ یا کچھ اور ؟
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے دلکش جوڑے میں ملبوس ہو کر نئی تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی جانب ایک غیر واضح اشارہ دے دیا۔
ڈراما 'نوروز' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکاری ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ہر چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ مایوں کی مناسبت سے سجے ایک کمرے میں خوب سج دھج کر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں ماورا حسین نے ہلکی گلابی شرٹ کے ساتھ دو پائنچوں والا شرارہ پہن رکھا ہے جس کے ساتھ ٹشو کا میچنگ دوپٹہ انکے لُک کو چار چاند لگا رہا ہے۔
ماورا کے شرارے پر دھنک بیل لگی ہوئی ہے جبکہ ان کی قمیص کے گلے اور دامن پر حسین سلور کام بنا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ماورا نے بے حد مختصر لیکن مبہم کیپشن لکھ کر اپنے مداحوں کو بےچین کردیا ہے۔
اداکارہ نے ممکنہ طور پر اپنی شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' اور آغاز ہوا جاتا ہے' اور اس جملے کے آگے 'انگوٹھی' کا ایموجی بنایا۔
ماورا نے اسی کیپشن میں ایک خود ساختہ بنایا گیا ہیش ٹیگ 'رہا نہیں گیا' بھی لکھا جس نے مداحوں کو مزید بے صبر کردیا ہے۔
واضح رہے اگرچہ ماورا نے تاحال شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کے ساتھی اداکار اور قریبی دوست امیر گیلانی کو شادی کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔