اسکینڈلز

عائشہ کی بگڑتی حالت پر منوّر کی خوشی، ناظرین سیخ پا

Web Desk

عائشہ کی بگڑتی حالت پر منوّر کی خوشی، ناظرین سیخ پا

عائشہ کی بگڑتی حالت پر منوّر  کی خوشی، ناظرین سیخ پا

'بگ باس' کے سیزن 17 کی 'وائلڈ کارڈ انٹری' عائشہ خان کے دورانِ شو بے ہوش ہوجانے کے بعد بے انتہا بگڑتی حالت کے باوجود کنٹیسٹنٹ و اسٹینڈ اپ کامیڈین منوّر فاروقی کے چہرے پر اطیمنان اور مسکراہٹ نے ناظرین کو آگ بگولا کردیا۔

گزشتہ روز نشر ہونے والی بگ باس کی نئی قسط میں سلمان خان نے منور فاروقی اور ان پر دھوکے کا الزام لگانے والی کنٹیسٹنٹ عائشہ خان کے رشتے پر سوال اٹھائے۔

مذکورہ قسط میں سلمان خان نے عائشہ کو اپنے الفاظ سے پھر جانے کے سبب خوب ڈانٹا اور  انکی بگ باس میں انٹری کی وجہ شہرت کا حصول قرار دیا۔

شو نے ایک نیا موڑ تب لیا جب گزشتہ دو ہفتے عائشہ سے اظہارِ محبت کرنے والے منور فاروقی سلمان خان کے سامنے اپنی ہر بات سے صاف صاف مکر گئے۔

'ویکنڈ کا وار' ختم ہونے پر عائشہ خان زار و قطار روتی نظر آئیں اور سلمان خان کے سامنے مونور کے یوٹرن پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں 'جھوٹا آدمی' کہتی سنائی دیں۔

بعدازاں شو میں دکھایا گیا کہ روتے روتے عائشہ کمرے سے باہر آئیں اور اچانک سب زور زور سے چیخنے لگے پھر عائشہ زمین پر بے ہوش پڑی نظر آئیں۔

اگرچہ قسط میں عائشہ کیسے گریں یہ دکھایا نہیں گیا لیکن اس حادثے کو دیکھ کر تمام گھر والوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑتی نظر آئیں۔

جہاں عائشہ کے ساتھ پیش آنے والے اس پورے حادثے کو دیکھ کر پورا گھر شدید پریشان نظر آیا وہیں عائشہ سے محبت کے دعوے کرنے والے منور فاروقی کے پل پل بدلتے چہرے کے تاثرات نے ناظرین کو شدید آگ بگولا کردیا۔

پورے شو میں کہیں منور روتے نظر آئے تو متعدد جگہ اسپتال میں علاج کیلئے روانہ کی گئی عائشہ پر الزام لگاتے اور اپنی باتیں بتاتے ہوئے ہنستے ہوئے نظر آئے۔

منور کے چہرے پر اطیمنان اور مسکراہٹ کو سوشل میڈیا پر شو کے ناظرین 'سفاکیت' اور 'بے رحمی' کا نام دے رہے ہیں۔