ٹریول

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

Web Desk

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

پاسپورٹ انڈیکس کی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے انتہائی اہم خوشخبری سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو بیرونِ ملک سفر کے لیے عام طور پر 151 ممالک کا ویزا درکار ہوتا ہے جن میں سے 36 ممالک میں اب ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ کچھ ممالک الیکٹرانک ویزا کی سہولت بھی پیش کررہے ہیں۔

پاکستانیوں کو ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کرنے والے آٹھ ممالک مندرجہ ذیل ہیں۔

بارباڈوس (Barbados)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

پاکستانیوں کے لیے بارباڈوس میں 90 دن تک ویزہ فری قیام ممکن ہے۔

 ڈومینیکا (Dominica)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

 ڈومینیکا میں پاکستانیوں کو 180 دن تک ویزا فری قیام میسر ہے۔

گیمبیا (Gambia)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

گیمبیا 90 دن تک کا ویزا فری قیام فراہم کرتا ہے۔

 ہیٹی (Haiti)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

ہیٹی نے پاکستانی سیاحوں کے لیے 90 دن تک کے ویزا فری قیام کے ساتھ اپنے دروازے کھولے۔

مائیکرونیشیا (Micronesia) 

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

مائیکرونیشیا نے 30 دن تک ویزا کے بغیر قیام کی اجازت دی ہے، جو پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایک منفرد منزل کی پیشکش ہے۔

سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز (Saint Vincent and the Grenadines)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز کے جزیرے پاکستانی مسافروں کو 90 دن تک بغیر ویزا کے قیام کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو (Trinidad and Tobago)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

ویزا فری قیام کے لیے یہ واحد ملک ہے جہاں قیام کی کوئی خاص مدت متعین نہیں کی گئی ہے۔

وانواتو (Vanuatu)

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

یہ آسٹریلیا کے قریب ایک جزیرے والا ملک ہے جو پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایک پرکشش مقام کے طور پر 30 دن تک ویزا کے بغیر قیام کی اجازت دیتا ہے۔

تازہ ترین