انفوٹینمنٹ

علی طاہر کے نئی نسل کی پرورش کے لیے والدین کو مشورے

بچوں کو بھی والدین کے حوالے سے خاص تاکید

Web Desk

علی طاہر کے نئی نسل کی پرورش کے لیے والدین کو مشورے

بچوں کو بھی والدین کے حوالے سے خاص تاکید

علی طاہر کے نئی نسل کی پرورش کے لیے والدین کو مشورے

پاکستان کے باصلاحیت اور کامیاب اداکار علی طاہر نے ولدیت کے حوالے سے اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے والدین کو نئی نسل کی بہترین پرورش کے مشورے دے دیے۔

علی طاہر نے حال ہی میں ایک نجی میگزین کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ امور کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

علی طاہر نے ولدیت کے حوالے سے اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'آج کل ماں باب بچوں کی پرورش کرتے وقت ان سے انسیت اور ہم آہنگی پیدا نہیں کر پارہے ، وہ اپنے بچوں کو شروع سے ہی میڈ اور ٹیوٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ بچوں سے بونڈنگ والدین کے لیے بے حد ضروری ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں سے دوستی والا تعلق استوار رکھیں تاکہ نہ صرف وہ خود بلکہ بچے بھی ان سے ہر بات کھل کر کرسکیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہی پرورش کی اصل کامیابی ہے ورنہ ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوتی رہیں گی۔'

مزید ان کا کہنا تھا کہ والدین کو سمجھنا چاہیے کہ آج کل کے بچے نہ صرف مختلف ہیں بلکہ مختلف ماحول میں پروان بھی چڑھ رہے ہیں ، ان کی اپنی ایک رائے ہے ۔ والدین کو اپنی مرضی ان پر نہیں تھوپنی چاہیے۔

دوسری طرف انہوں نے بچوں کو بھی والدین کی نصیحتوں کو زیادہ برداشت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بے شک انہیں کچھ چیزیں والدین سے زیادہ بھی معلوم ہوں مگر پھر بھی ان پر والدین کا احترام فرض ہے۔

علی طاہر کی اسکرین پر حقیقی اداکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ انہیں حال ہی میں ’جیسے آپکی مرضی’ میں پروفیسر احتشام کے طور پر دیکھا گیا۔

تازہ ترین