ٹریول

برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلی

عمل درآمد شروع کردیا گیا

Web Desk

برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلی

عمل درآمد شروع کردیا گیا

برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلی

دنیا بھر کے طالب علموں کے لیے برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے جس کا نفاذ یکم جنوری سے کیا جاچکا ہے۔ 

نئے قوانین کے مطابق برطانیہ نے غیر ملکی طلباء کے لیے فیملی ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد وہاں  زیر تعلیم متعدد طلباء غیر متوقع چیلنجوں کا سامنا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

برطانوی ہوم آفس کے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے بیرونِ ملک مقیم طلبا کو اب اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ لانے کا اختیار نہیں ملے گا۔ تاہم، پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی فراہم کردہ اسکالرشپ پر  داخلہ لینے والے طلباء کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ہوم آفس نے اس پابندی کی وجوہات واضح طور پر بیان نہیں کیں لیکن یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں  کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد ایسے واقعات کی روک دھام کرنا ہے جس کے باعث نہ صرف برطانیہ کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ برطانوی شہریت کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں تبدیلی سے قبل  وزٹ ویزا قوانین میں بھی ترمیم کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین