ٹریول
دنیا کے وہ ممالک جہاں ائیرپورٹ نہیں ہیں
دنیا کے وہ ممالک جہاں ائیرپورٹ نہیں ہیں
ہوائی اڈے یا ائیر پورٹ نہ ہونا یہ ناقابل یقین تو ہوسکتا مگر نا ممکن نہیں کیونکہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جن میں ہوائی اڈوں کی سہولت بالکل موجود نہیں۔
وہ مملک جہاں ائیر پورٹ موجود نہیں ہیں وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ وسائل کا زبردست اشتراک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہاں ان انوکھے ممالک کو دریافت کرتے ہیں جن کا اپنا کوئی ہوائی اڈہ یا ائیر پورٹ نہیں ہے۔
سان مارینو (San Marino)
ویٹیکن سٹی کے قریب واقع دنیا کی قدیم ترین ریاستوں میں سے ایک مانے جانے والا ملک سان مارینو کی سمندر تک رسائی نہیں ہے اور اس کے چھوٹے رقبہ کی وجہ سے اس میں ہوائی اڈہ نہیں ہے۔
سان مارینو ایک وسیع سڑک کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے جو لوگوں کو ملک سے باہر جانے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔اس کے قریب ترین ہوائی اڈوں میں سے رمینی ، بولوگنا، فلورنس، وینس اور پیسا شامل ہیں۔
ویٹیکن سٹی (Vatican City)
ویٹیکن سٹی دنیا کی سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 800 رہائشیوں پر مشتمل ہے۔
ملک کا چھوٹا رقبہ ہونے کے باعث یہ ہوائی اڈے کی سہولت سے محروم ہے۔ متبادل نقل و حمل کی سہولت کے لیے یہاں کوئی دریا یا آبی ذخائر بھی نہیں ہیں۔ اس کے قریبی ہوائی اڈوں میں فیومیسینو اور سیامپینو شامل ہیں۔
اندورا(Andorra)
اندورا کا زمینی رقبہ زیادہ ہونے کے باوجود اسے جس جغرافیائی چیلنج کا سامنا ہے وہ پہاڑوں کی موجودگی ہے۔ یہ فرانس اور اسپین کے درمیان واقع ہے جو مکمل طور پر پیرینیس کے پہاڑی سلسلے سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں پہاڑوں کی موجودگی ہوائی اڈے سے محرومی کا سبب ہے۔ اس کے قریبی شہروں جیسے بارسیلونا ، لیریڈا اور گیرونا کے زریعے پروازوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
موناکو(Monaco)
موناکو ویٹیکن سٹی کے بعد دنیا کی دوسری سب سے چھوٹا ملک ہے جو اپنے تینوں اطراف سے فرانس سے گھرا ہوا ہے اور اس کا کوئی آزاد ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ اس کے قریبی ہوائی اڈہ میں فرانس کے نائس کوٹ ڈی ازور ہوائی اڈہ شامل ہے۔
لیختنسٹین (Liechtenstein)
لیختنسٹین بھی ایک چھوٹا ملک ہے جس کا دائرہ 75 کلومیٹر س بھی کم ہے۔ یہاں اگر ہوائی اڈہ قائم کیا جاتا تو وہ مشرق میں دریائے رائن کے پار سے لے کر مغرب میں آسٹریا کے پہاڑوں تک پھیلا ہوا ہوتا۔ مقامی لوگ زیورچ کے ہوائی اڈے کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
مزید خبریں
-
برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا متعارف کروادیا
-
پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال
-
19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے بحال
-
رنبیر عالیہ کے پسندیدہ سیاحتی مقام’ ماسی مارا ‘کیوں جانا چاہیے؟
-
تھائی لینڈ بھول جائیں، یہ ایشیائی ملک ہے اصل جنت
-
جاپان نے 71 ممالک کو ویزا فری انٹری دے دی
-
دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ، جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ملتا ہے
-
وہ ممالک جہاں سیاحوں کا نازیبا لباس پہننا سنگین جرم ہے
-
غیر ملکی سیاح نے بھارت میں ٹرین کے سفرکاتلخ تجربہ بیان کردیا
-
حج پرمٹ کے اجرا کا جدید طریقہ جانیے
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July


