انڈیا

مکیش امبانی کو ایک رات میں شکست، گوتم اڈانی بازی لے گئے

گوتم اڈانی نے امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا

Web Desk

مکیش امبانی کو ایک رات میں شکست، گوتم اڈانی بازی لے گئے

گوتم اڈانی نے امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا

مکیش امبانی کو ایک رات میں شکست، گوتم اڈانی بازی لے گئے

بھارت کے بڑے بزنس گروپ ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی نے مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا۔

61 سالہ گوتم اڈانی گزشتہ رات ایک ایسا اعزاز  اپنے سر کرنے میں کامیاب ہوگئے جس نے امبانی فیملی کے پیروں تلے زمین نکال دی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے بھارت میں مالی طور پر سب سے زیادہ مستحکم قرار پائے جانے والے مکیش امبانی اب بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اپنے مقام سے ایک درجہ نیچے آچکے ہیں اور  ان کی جگہ گوتم اڈانی نے لے لی ہے۔

دراصل کاروبار کے مارکیٹ ایکسپوجر کی پیمائش کرنے والے 'بلومبرگ اندیکس' کے مطابق گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 97 عشاریہ 6 بلین ڈالر بن چکی ہے جبکہ مکیش امبانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 97 بلین ڈالر ہے۔

بھارت میں مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھ ہی گوتم اڈانی دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔

گوتم اڈانی کو حاصل ہونے والی یہ بڑی کامیابی گزشتہ روز اڈانی گروپس میں 7 عشاریہ 67 بلین ڈالر کے بڑے اضافے کے سبب ممکن ہوا جس نے گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت میں ایک بڑا اضافہ کرتے ہوئے مکیش امبانی کے اثاثوں کی قیمت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک سال کی کل آمدنی کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت میں 13 عشاریہ 3 بلین ڈالر  کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گوتم اڈانی سال 2021 میں بھی مکیش امبانی کو بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شکست دینے میں کامیاب ہوتے ہوئے اول نمبر پر جاپہنچے تھے۔