ٹریول

پاکستان میں موجود کینیڈین شہریوں کیلئے بری خبر

سیکیورٹی خدشات لاحق

Web Desk

پاکستان میں موجود کینیڈین شہریوں کیلئے بری خبر

سیکیورٹی خدشات لاحق

پاکستان میں موجود کینیڈین شہریوں کیلئے بری خبر

کینیڈا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہیں پاکستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرے کے درمیان انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق کینیڈین شہریوں کو پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال، دہشت گردی کے خطرے، شہری بدامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کاری کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے خبردار کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پاکستان میں موجود کینیڈین شہری سفر کے لیے سرکاری سرحدی گزرگاہوں واہگہ بارڈر اور خنجراب پاس کے علاوہ کسی بھی سرحدی راستوں کا استعمال نہ کریں۔

مانسہرہ سے چلاس اور پھر شاہراہ قراقرم سے کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا سوائے ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر اور چترال ضلع کے علاقے سفر کے لیے خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔

اگرچہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے اس کے باوجود بھی پاکستان میں بلخصوص کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی اپنے شہریوں کو ہدایات حالیہ طور پر پیش ٓآنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد سامنے آئی ہیں ۔

دسمبر 2023 میں ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔ اس کے علاوہ خود کشی کا واقعی پیش آیا جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی اور کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

تازہ ترین