بالی ووڈ
راہا کپور پھر سب کے دل جیتنے میں کامیاب
راہا کپور پھر سب کے دل جیتنے میں کامیاب
بالی وڈ اسٹارز عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راہا کپور کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
حال ہی میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نئے سال کا جشن منانے کے بعد اپنے ملک بھارت واپس لوٹے جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا کے فوٹوگرافرز نے اس جوڑی کی ویڈیوز اور تصاویر لیں۔
اس موقع پر رنبیر کپور کی گود میں ر اہا کو دیکھا گیا جو ہلکے گلابی ڈریس میں مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔
رنبیر نے اگرچہ راہا کے ساتھ باقاعدہ تصاویر نہیں بنوائیں لیکن گاڑی میں بیٹھتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔
ان چند سیکنڈز کے اندر میڈیا کے فوٹوگرافرز کے کیمرے میں دوسری مرتبہ راہا کپور کی معصومیت قید ہوگئی جو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔
بالی وڈ پر راج کرنے والی اس اسٹار جوڑی نے اپنی بیٹی کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے ایک سال سے زائد عرصہ دور رکھا اور راہا کپور کی شکل و صورت مداحوں پو آشکار نہیں ہونے دی۔
گزشتہ سال 25 دسمبر کو عیسائیوں کے تہوار 'کرسمس' کے موقع پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے اپنی بھولی بھالی اور پیاری ننھی پری راہا کپور کی منہ دکھائی کی۔
راہا کی صورت دیکھنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی وڈ متوالوں کے درمیان یہ جنگ چھڑی ہوئی ہے کہ آیا راہا دادا رشی کپور سے ملتی ہیں یا پھر والدہ عالیہ بھٹ سے۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



