انجلینا جولی طلاق کے بعد سے کس بیماری میں مبتلا؟
‘کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس قدر شہرت ملے گی’
ہولی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اب ہولی وڈ چھوڑنا چاہتی ہیں کیونکہ یہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے درست جگہ نہیں ہے۔
انجلینا جولی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور بریڈپٹ کی طلاق کے بارے میں کُھل کر بات کی۔ انجلینا جولی نے کہا کہ ’میں طلاق کے بعد سے تندرست نہیں ہوں، مجھے ذہنی و جسمانی تناؤ رہتا ہے، میرے بلڈ شوگر کی سطح کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے، میں نے خود کو کھودیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ مجھے طلاق سے چھ ماہ قبل اچانک بیلز فالج ہوگیا تھا اور پھر طلاق نے میری صحت کو مکمل طور پر متاثر کردیا۔
انجلینا جولی نے کہا کہ طلاق کے بعد میں نے آزادانہ طور پر رہنے اور سفر کرنے کی صلاحیت کھو دی ہے، میں کسی دوسری جگہ منتقل ہونا چاہتی ہوں اور ہولی وڈ کو خیرباد کہنا چاہتی ہوں کیونکہ ہولی وڈ سکون کی جگہ نہیں ہے، یہاں رہ کر کبھی تندرست نہیں ہوسکوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس قدر شہرت ملے گی لیکن میں آج ایک اداکارہ نہیں بننا چاہتی۔
خیال رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 ء میں شادی کی تھی۔ اس جوڑی کے 6بچے ہیں تاہم 2019 ء میں انہوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی