ٹریول

دنیا کے سب سے بڑے مملک کونسے؟

فہرست میں روس کا پہلا نمبر

Web Desk

دنیا کے سب سے بڑے مملک کونسے؟

فہرست میں روس کا پہلا نمبر

دنیا کے سب سے  بڑے مملک کونسے؟

دنیا کے سب سے بڑے ممالک کی درجہ بندی ان کے سطحی رقبے کی بنیاد پر کی جاسکتی ہے، ہر ملک کا رقبہ اور آبادی اسے دوسرے سے منفرد بناتی ہے ۔

دنیا کے سب سے بڑے ممالک کا سراغ اس کی آبادی اور رقبے سے با آسانی لگایا جاسکتا ہے۔

 روس (Russia)

دنیا کے سب سے  بڑے مملک کونسے؟

17 ملین کلومیٹر رقبے پر مشتمل روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جو مشرقی یورپ سے لے کر شمالی ایشیا تک وسیع رقبے پر محیط ہے۔ یہ اپنی وسیع زمین ، متنوع مناظر ، بھرپور ثقافت اور ہنگامہ خیز تاریخ کے لیے مشہور ہے۔ یہ متعدد مشہور مقامات کا گھر بھی ہے جیسے کہ ماسکو میں کریملن اور سائبیریا میں بائیکال جھیل۔ 

کینیڈا (Canada)

دنیا کے سب سے  بڑے مملک کونسے؟

کینیڈا 9.98 ملین کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔یہ وسیع علاقائی وسعت ، قدرتی وسائل ، جغرافیائی اور اقتصادی طور پر کرہ ارض پر سب سے زیادہ بااثر ممالک میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

ریاست ہائے متحدہ (United States)

دنیا کے سب سے  بڑے مملک کونسے؟

ریاست ہائے متحدہ 9.8 ملین کلومیٹر کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے مناظر یکساں طور پر وسیع ہیں جن میں امریکی مغرب کی وادیوں سے لے کر بڑے شہر نیویارک یا سان فرانسسکو شامل ہیں۔ امریکہ میں 50 ریاستیں ہیں۔ 

چین (China)

دنیا کے سب سے  بڑے مملک کونسے؟

9.59 ملین کلومیٹر کے ساتھ چین کا شمار دنیا کے بڑے مملک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ ملک دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بھیئ قرار دیا جاتا ہے۔

برازیل (Brazil)

دنیا کے سب سے  بڑے مملک کونسے؟

 دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں پانچواں نمبر برازیل کا آتا ہے جس کا رقبہ 8.5 ملین مربع کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کہ ایمیزون کے کئی جنگلات برازیل کے ایک بڑے حصے پر محیط ہیں۔

تازہ ترین