اسکینڈلز

منور ہوئے بے نقاب، عائشہ نے تیسری گرل فرینڈ کا راز بھی فاش کرڈالا

منور فاروقی کی گرل فرینڈ کی فہرست میں ایک اور اضافہ

Web Desk

منور ہوئے بے نقاب، عائشہ نے تیسری گرل فرینڈ کا راز بھی فاش کرڈالا

منور فاروقی کی گرل فرینڈ کی فہرست میں ایک اور اضافہ

منور ہوئے بے نقاب، عائشہ نے تیسری گرل فرینڈ کا راز بھی فاش کرڈالا

’بگ باس‘ کے سیزن 17 کی تیسری وائلڈ کارڈ انٹری عائشہ خان نے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا تیسری گرل فرینڈ کے گھر رشتہ بھجوانے کا انکشاف بھی کردیا۔

گزشتہ روز بگ باس کی قسط میں عائشہ خان نے منور فاروقی کے مزید راز فاش کرتے ہوئے ان کے ایک اور لڑکی سے تعلقات کے متعلق بھی خاموشی توڑ دی۔

ایک روز قبل منور فاروقی نے نومینیشن ٹاسک میں عائشہ خان کو گھر سے نکالنے کے لیے نامزد کیا جس کے بعد عائشہ خان غصے میں آگئیں اور انہوں نے منور کے تمام راز کھولنے کی دھمکی دے ڈالی۔

عائشہ نے کہا کہ ’ میں تمھاری عزت بچائے بیٹھی تھی اور تمھاری معافی کو قبول کرتے ہوئے خاموش ہوگئی تھی لیکن مجھے پتہ چلا کے تم تو اس لائق ہی نہیں ہو کیونکہ تم اب ایسے محسوس کروا رہے ہو جیسے غلطی تم سے نہیں بلکہ مجھ سے ہوئی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اب اگر اس ہفتے مجھے گھر سے باہر ہونا ہی ہے تو میں اس پورے ہفتے منور کا چہرہ بے نقاب کر کے جاؤنگی۔ یہ بتاؤنگی کہ جیسا یہ سب کو بن کر دکھاتا ہے یہ اصل میں ایسا ہرگز نہیں ہے یہ لڑکیوں کے جذبات سے کھیلتا ہے‘۔

عائشہ نے یہ انکشاف کیا کہ ’ یہ اتنا بڑا دھوکے باز آدمی ہے کہ یہ مجھے اور نازیلا کو تو ایک ہی وقت میں پاگل بنا ہی رہا تھا لیکن ساتھ ہی بگ باس میں آنے سے قبل ایک اور لڑکی کے گھر رشتے بھیج کر آیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ جب میں اور نازیلا آپس میں ملے اور اس کے متعلق سچ کھولا تو اسی دوران اس لڑکی نے بھی ہم سے رابطہ کیا اور اس حقیقت پر سے پردہ ہٹایا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ وہ لڑکی بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے لیکن میں اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔ منور کے خلاف میرے پاس ایک ایک ثبوت پڑا ہے جو میں باہر جاکر سب کو دکھاؤں گی‘۔

عائشہ خان نے بتایا کہ ’ اس آدمی نے ہم تینوں لڑکیوں سے صرف جھوٹ بولا اور افسوس اس بات کا ہے کہ اس نے بگ بس کے گھر میں بھی مجھے پاگل بنایا اور میں پھر سے اس کی باتوں میں آگئی‘۔

واضح رہے کہ عائشہ خان بگ باس میں منور فاروقی پر دھوکے کا الزام لگا کر ہی آئیں تھیں اور انہوں نے نیشنل ٹیلی ویژن پر ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین