انفوٹینمنٹ

فیروز خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کے فرحان سے ملاقات

فیروز خان نے رنگاناتھ مدھاون کو نمبر ون اسٹار قرار دیا

Web Desk

فیروز خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کے فرحان سے ملاقات

فیروز خان نے رنگاناتھ مدھاون کو نمبر ون اسٹار قرار دیا

فیروز خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کے فرحان سے ملاقات

پاکستانی اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکار رنگاناتھ مدھاون سے ملاقات کی تصویر جاری کر کے اپنے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے مداحوں کو متجسس کردیا۔

فیروز خان نے گزشتہ روز اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے کردار ’فرحان‘ کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی ۔

پاکستانی اداکار نے ایموجی کی مدد سے رنگاناتھ مدھاون کو نمبر ون اسٹار قرار دیا،پاکستانی و بھارتی اداکار کی یہ ملاقات لندن میں ہوئی۔

اس تصویر میں فیروز خان کو گلے میں ہیڈ فون ڈالے بھارتی اداکار کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان دونوں اداکاروں کی ملاقات کس سلسلے میں ہوئی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ آر مادھون نے 1993 ءمیں مشہور ٹی وی شو ’بنے گی اپنی بات‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، 1997 میں انہوں نے ایک انگریزی فلم ’اِن فرنو‘ کی جس میں ان کا کردار ایک ہندی پولیس افسر کا تھا۔

بعدازاں اُنہوں نے 2001 میں مقبول رومانوی فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

تازہ ترین