مہوش حیات ’دغا باز دل’ میں جلوہ گرہونے کو تیار
اداکارہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات اس عید الفطر پر اپنی اداکاری کے تڑکے سے خوشیاں بکھیرنے کو تیار ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے منفرد ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر اور ہدایتکار وجاہت رؤف، اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب کے ہمراہ کسی خاص موضوع پر تبصرہ کرتےسنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں علی رحمٰن میز پر رکھی فلم کی اسکرپٹ سے اپنا ڈائیلاگ پڑھتے ہیں اور اُن کے بعد مومن ثاقب اپنے مزاحیہ انداز میں ایک ڈائیلاگ بولتے سنائی دیے کہ ’سنائی دے رہا ہے مجھے بہرانہیں ہوں میں ’ جس پر علی رحمٰن کہتے ہیں کہ یہ میرا ڈائیلاگ تھا۔
علی رحمٰن اور ثاقب کی اپنی نوک جھوک جاری تھی کہ وجاہت رؤف کہتے ہیں کہ لائن ہیروئن کی ہے، یہ سنتے ہی مومن ثاقب اور علی رحمان سوال کرتے ہیں کہ آخر فلم کی ہیروئن کون ہے؟ اس سوال کے بعد ویڈیو میں مہوش حیات منظرِ عام پر آتی ہیں۔
دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں شازیہ وجاہت نے اپنےصارفین کو بڑی خبر سے آگاہ کیا کہ،’وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ‘دغا باز دل’ 2024 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی’۔
واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، فلم کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی جبکہ اُن کے ساتھ فلم میں اداکار رحمٰن علی اور مومن ثاقب بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔’
اس خبر نے جیسے ہی سوشل میڈیا کا رخ کیا فلم بینوں میں ِخوشی کی لہر دوڑ گئی۔اور ساتھ ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کی تیاری کے حوالے سے ملے جلے تبصرے شروع ہوگئے۔
-
اسکینڈلز 48 منٹ پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
'میڈیا اسٹار نہیں بناتا' فیروز خان کے دفاع میں حمائمہ ملک بول پڑیں
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
گلوکاری سے لیکر اداکاری تک، فرحان سعید ہر فن مولا