ڈراما ’سکون’ کی بھارت میں دھوم، اداکار تعریف کرنے پر مجبور
بھارتی اداکار دل ہار بیٹھے
پاکستانی ڈراما سیریل ’سکون’ نے پاکستان سمیت بھارتی اداکار کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔
ڈراما سیریل ’سکون’ جس میں اداکارہ ثناء جاوید اور احسن خان نے اپنی لاجواب اداکاری سے نہ صرف پاکستانی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھا ہوا ہے بلکہ اسی کے ساتھ بھارت سے بھی بے پناہ محبتوں کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار اور گلوکار سمیر ایس پسریچا نے ڈراما سیریل ’سکون‘ سے اپنی محبت کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سمیر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ڈراما کے اسکرین شارٹ کےساتھ اداکارہ ثناء جاوید احسن خان اور قدسیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے تعریفی الفاظ پیش کردیے۔
پمی آنٹی کے کردار سے مشہور اداکار سمیر نے اپنے کیپشن میں پاکستانی کلاسک فیورٹ ڈراما 'ہمسفر' اور 'زندگی گلزار ہے' کی بے مثال کہانی کو یاد کرتے ہوئے اس لائن میں سکون کو بھی شامل کردیا۔
رومانس، احساس، اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل سکون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ،’زندگی گلزار ہے اور ہمسفر کے بعد جو کہانی مجھے پسند آئی ہے وہ سکون ہے،’
اداکار نے ڈرامے کی کہانی اور اسکے لکھاری کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’لاجواب لکھاری نے کیا ہی عمدہ کہانی پیش کی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ بھی یقیناً اس کی محبت میں گرفتار ہوجائیں گے۔’
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’سکون’ میں اداکارہ ثناء جاوید، احسن خان، خاقان شاہنواز اور سدرہ نیازی اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔
اس کہانی میں اداکارہ ثنا جاوید، بطور عینا ، ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنی دوست کی شادی کے دوران رضا (خاقان شاہنواز) سے ملتی ہیں۔
رضا اسے اپنے جعلی رشتے کے جال میں پھنساتا ہے۔ دوسری طرف ہمارے پاس احسن خان ہمدان کے طور پر موجود ہیں جو ایک میچور کردار کےساتھ رضا کے کزن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی میں عینا رضا کی جانب سے دھوکہ ملنے کے بعد حمدان سے شادی کرلیتی ہیں۔اس ڈرامے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ایک شخص کی حماقت اور خود غرضی اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں کو یکسر بدل سکتی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 3 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی