انفوٹینمنٹ

عمران عباس ماضی میں پائلٹ رہ چکے ہیں؟

اداکار کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آگیا

Web Desk

عمران عباس ماضی میں پائلٹ رہ چکے ہیں؟

اداکار کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آگیا

عمران عباس ماضی میں پائلٹ رہ چکے ہیں؟

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنے سفر کا شوق اور تجربہ شئیر کرتے ہوئے ایک بڑا انکشاف کردیا۔

عمران عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے سفری تجربے کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا۔

میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں عمران کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا کہ وہ حقیقتا ایک پائلٹ ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اداکار ٹام کروز سے متاثر ہوکر ہوائی جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت میں کافی عرصہ لگتا ہے ، کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ہاں مگر جب آپ اس میں ماہر ہوجاتے ہیں تو پھر اس کی لت لگ جاتی ہے۔

انہوں نے بطور پائلت ہوائی جہاز کی اڑان کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے  مخصوص حکمتِ عملی کو اپنانے کی بھی تجویز پیش کی۔

پائلٹ نہ بننے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلدی چیزوں سے اکتا جاتے ہیں یہی وجہ ہے انہوں نے اسے بطور پیشہ نہیں اپنایا۔ انہیں نئے نئے تجربے کرنا بے حد پسند ہے اس لیے انہوں نے شوبز انڈسٹری کا انتخاب کیا جس پر وہ بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ایئرپورٹ سے انہیں خاص رغبت ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وہاں کا سفر بھی خاصی مرتبہ کررکھا ہے۔

اداکار کے مطابق دنیا میں بےشمار ایئرپورٹس ہیں لیکن دہلی ایئرپورٹ پر ثقافت کی جو عکاسی کی گئی ہے وہ قابل تعریف ہے اور یہی خاصیت اسے دنیا بھر کے ایئرپورٹس سے ممتاز بناتی ہے۔

تازہ ترین