فوڈ

مزیدار کشمیری مرچ آج ہی بنائیں

Web Desk

مزیدار کشمیری مرچ آج ہی بنائیں

مزیدار کشمیری مرچ آج ہی بنائیں

اجزاء : 

کشمیری مرچ آدھا کلو، ناریل پسا ہوا ایک کپ، چنے کی دال دو کھانے کے چمچ، تل دو چائے کے چمچ، گھی تین کھانے کے چمچ، مونگ پھلی کے دانے ڈیڑھ کپ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، کشمش چار بڑے چمچ، برائون شکر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، گرم پانی ایک کپ۔

ترکیب : 

 مرچوں کو دھو کر اور قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں اور بیج نکال دیں- چنے کی دال اور تل پیس لیں اور لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں- ایک فرائی پین میں گھی گرم کریں اور مرچوں کو تل لیں اور پیسٹ بنا کر مصالحہ اس میں شامل کر کے دو سے تین منٹ تک تلیں- مونگ پھلی٬ کشمش٬ براؤن شکر٬ نمک اور گرم پانی شامل کر کے اسے کچھ دیر پکائیں شوربہ جتنا گاڑھا رکھنا چاہتی ہیں پانی اتنا ہی کم ڈالیں جب مرچیں گل جائیں اور شوربہ گاڑھا ہوجائے تو فرائی پین چولہے سے اتار لیں- ڈش تیار ہے۔

تازہ ترین