انفوٹینمنٹ

اسرائیلی جارحیت کے 100 دن، ماورا حسین افسردہ

یا اللہ رحم کر

Web Desk

اسرائیلی جارحیت کے 100 دن، ماورا حسین افسردہ

یا اللہ رحم کر

اسرائیلی جارحیت کے 100 دن، ماورا حسین افسردہ

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے 100 دن  مکمل ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے دلخراش پوسٹ جاری کی جس میں سرزمین فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ معصوم بچے 100 دن کا کارڈ تھامے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ویران ، اذیت ناک، ہولناک اور روح کو جھنجھوڑ دینے والے لمحات کی منظر کشی کرتی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ  اس تصویر کے ساتھ ماورا حسین نے کیپشن بھی جاری کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اداکارہ ماورا حسین نے گہرے دکھ کا اظہار  کیا اور لکھا کہ ،’اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحومین کے لیے آخرت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور متاثرین کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔’

اداکارہ نے فلسطینی بھائیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھاتے ہوئے  مزید لکھا کہ،’انسانی نسل اپنی کم ترین سطح پر،بہت سی جانیں شہید ہوگئیں ، یہ الفاظ جیسے جیسے میں لکھ رہی ہوں بے حد تکلیف محسوس کررہی ہوں۔’

ماورا حسین نے خاموش تماشائی بننے پر فلسطین سے معافی طلب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’میں معذرت خواہ ہوں، کاش کہ تیرا زخم بھر سکتا۔یا اللہ میرے فلسطین کے بھائیوں اور بہنوں کی مدد فرما۔یا اللہ ہمارے دلوں کو نرم کر اور ہمیں اتنی طاقت دے کہ اس دنیا کو ایک دوسرے کے لیے بہتر جگہ بنا دیں’۔

اداکارہ کے پوسٹ پر لاکھوں صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 100روز مکمل ہوگئے ہیں لیکن جنگ اب بھی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں صہیونی افواج کی بمباری سے مزید 135 سے زائد فلسطینی شہید اور 312 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین