پاکستان

9 مئی کیس، شیخ رشید احاطہ عدالت سے گرفتار

شیخ رشید احمد کو سگار اور ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔

Web Desk

9 مئی کیس، شیخ رشید احاطہ عدالت سے گرفتار

شیخ رشید احمد کو سگار اور ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔

9 مئی کیس، شیخ رشید احاطہ عدالت سے گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو  9 مئی کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر  احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج ملک آصف اعجاز نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست ضمانت خارج کی جس کے فوری بعد راولپنڈی پولیس نے  انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل سردار عبد الرازق نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شیخ راشد شفیق کی تمام تیرہ مقدمات میں ضمانت کنفرم ہوئی لیکن شیخ رشید کی نیوٹاؤن مقدمے میں ضمانت خارج ہوگئی۔

سردار عبد الرازق نے بتایا کہ شیخ رشید کو تھانے لے جایا گیا ہے کل انہیں اے ٹی سی میں پیش کرنا ہو گا ، کل عدالت ان کے جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  شیخ رشید ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک گرفتار رہنے کے بعد اچانک رہا کر دیے گئے تھے، انہوں نے اپنی رہائی کے وقت ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی دیا تھا۔

شیخ رشید نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں چلے پر گیا ہوا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹروبس اسٹیشن سکتھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات میں 9 دسمبر 2023 کو شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔

تازہ ترین