پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی ’بیچ برتھ ڈے پارٹی’
دلکش تصاویر کی دھوم

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی بیٹی مالتی میری کی دوسری سالگرہ پر ساحل کا رخ کرلیا۔
اداکارہ پریانکاچوپڑا نے مالتی میری کی سالگرہ کیلئے بیچ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا جسکی جھلک انہوں سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند تصاویر اورویڈیو کلپ پر مشتمل پوسٹ جاری کی جس میں انہیں ساحل کنارے فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں مالتی کی دوسری سالگرہ پر یہ جوڑا برتھ ڈے گرل کے ہمراہ ساحل پر موجود ہے۔جس میں پرینکا اور نک کو ساحل کنارے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا۔جبکہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اس جوڑے نے مالتی کے اہم دن کو مزید یادگار بنادیا تھا۔
پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ،’برتھ ڈے ایٹ بیچ۔’
پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے صارفین نے برتھ ڈے گرل مالتی میری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
جبکہ کئی صارفین نے پریانکاچوپڑا کے فیملی کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارنے کے عمل کو بھی خوب سراہا گیا۔
یاد رہےکہ 41 سالہ پریانکا چوپڑا اور 30 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی دسمبر 2018 ء میں ہوئی تھی جبکہ جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 ء کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔
-
انفوٹینمنٹ 15 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی