انفوٹینمنٹ
صبا فیصل کا شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ
شادی کو کامیاب بنانا لڑکا لڑکی دونوں کی ذمیداری ہے
صبا فیصل کا شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ
شادی کو کامیاب بنانا لڑکا لڑکی دونوں کی ذمیداری ہے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے کی شادی کا ذکر کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔
گزشتہ روز صبا فیصل ٹاک شو 'مذاق رات' میں دکھائی دیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کا ذکر کرتے ہوئے ازواجی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
شو کے میزبان عمران اشرف نے صبا فیصل سے سوال کیا کہ شادی کے لیے لڑکا اور لڑکی دونوں میں کیا اہم بات ہونا بے حد ضروری ہے؟
صبا فیصل نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ ضروری نہیں کہ صرف لڑکی ہی لڑکے کی عزت کرے بلکہ لڑکے کے لیے بھی لڑکی کی عزت کرنا اتنا ہی اہم اور ضروری ہے۔ محبت ہمیشہ عزت کے بعد آتی ہے، پہلے عزت کی جائے پھر محبت کی بات کی جائے کیونکہ محبتیں عزت کے بعد ہی پروان چڑھتی ہیں۔'
اس کے علاوہ انہوں نے شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے حوالے سے بھی اپنی رائے شئیر کی۔
انہوں نے کہا کہ 'پاکستان میں پہلے ہی مٹھی بھر ستارے ہیں اور قدرتی طور پر لوگ اپنے پسندیدہ ستاروں کے حوالے سے جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس میں کوئی مضحکہ نہیں اگر لوگ ایسا کرتے ہیں کیونکہ وہ انہی کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔ '
واضح رہے کہ صبا فیصل سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سینئر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ان کے مداح نہ صرف ان کی شاندار پرفارمنس کے لیے انہیں بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ وہ ان کی نجی زندگی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ایک اچھی ماں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ساس ہونے کا فریضہ بھی بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



