انفوٹینمنٹ
آرنلڈ شیوارزنیگر جرمنی میں گرفتار ؟
آرنلڈ شیوارزنیگر جرمنی میں گرفتار ؟
ہالی وڈ کے سینئر اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر کو جرمنی کے ائیرپورٹ پر قیمتی گھڑی برآمد ہونے کے نتیجے میں حراست میں لے لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوارزنیگر کو جرمنی کے میونخ ایئرپورٹ پر مبینہ ٹیکس چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق میونخ ایئرپورٹ پر آرنلڈ شیوارزنیگر کے بیگ کی تلاشی لی جارہی تھی جس کے دوران ان کے بیگ سے ایک بے حد قیمتی سوئس گھڑی برآمد ہوئی۔
شیوارزنیگر کے بیگ سے برآمد ہونے والی سوئس گھڑی کی قیمت تقریباً 26 ہزار یورو بتائی جا رہی ہے۔
اداکار کی گرفتاری کی وجہ یہ قیمتی گھڑی نہیں بلکہ اس گھڑی کو اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کرنا تھا اور اسی سبب انہیں تین گھنٹوں کیلئے حراست میں رکھا گیا۔
گھڑی کے متعلق وضاحت دیتے ہوئے آرنلڈ شیوارزنیگر نے کہا کہ 'وہ یہ گھڑی آسٹریا میں ماحولیات کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں عطیہ کرنا چاہتے ہیں'۔
اداکار کی جانب سے پیش کی گئی وضاحت کے باوجود میونخ ایئر پورٹ حکام نے ان پر 4 ہزار یورو ٹیکس سمیت 35 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا۔
جرمانے کی رقم کی ادا کرنے کے لیے حکام نے اور انہیں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جس کو ادا کرنے کے بعد انہیں ائیرپورٹ سے جانے کی اجازت دی گئی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



