فیشن

ثناء جاوید کے ’برائیڈل’ لُک پر مداح دیوانے

اداکارہ کا جوڑا کتنا مہنگا؟

Web Desk

ثناء جاوید کے ’برائیڈل’ لُک پر مداح دیوانے

اداکارہ کا جوڑا کتنا مہنگا؟

ثناء جاوید کے ’برائیڈل’ لُک پر مداح دیوانے

عمیر جسوال سے طلاق کی افواہوں کے درمیان پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کا برائیڈل فوٹو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جب بات خوبصورتی اور فیشن کی ہو تو ثناء جاویدکا نام  پاکستانی تفریحی صنعت میں اسٹائل آئیکون کے طور پر ابھرتا ہے۔ باصلاحیت اداکارہ نے حال ہی میں فیشن کی دنیا میں طوفان برپا کرنے والا فوٹو شوٹ شیئر  کیا جس میں انہوں نے مشہور فیشن ہاؤس موتفز کے عروسی ملبوسات کی شاندار نمائش کی۔

ڈراما سیریل ’سکون’میں اداکار احسن خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ جاری کیا جس میں انہیں دلکش عروسی جوڑے میں دیکھ کر مداح اپنا دل ہار بیٹھے۔

جاری کردہ ان تصاویر میں ثناء جاوید ’فیشن ہاؤس موتفز ’ کے شاہکار میں دلکشی کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

سرخ رنگ کی عروسی پشواس کے ساتھ ثناء جاوید نے اپنے فطری انداز کو اس طرح ظاہر کیاکہ فیشن کے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

شیفون سے تیار کردہ لال عروسی پشواس جس پر آنکھوں میں سماجانے والی کاریگری نے لباس کو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ظاہر کیا ہواتھا۔جبکہ ہیوی باڈر سے تیار کیا گیا دوپٹہ لباس کے ساتھ ساتھ اداکارہ کے حسن میں بھی مزید اضافہ کرتا معلوم ہورہا تھا۔

ثناء جاوید کے ’برائیڈل’ لُک پر مداح دیوانے

اس لباس میں پیچیدہ کاریگری کی نمائش کرتے ہوئے، ایک  جالی دار کپڑا بھی شامل تھا جو خاص طور پر مکمل ہاتھ سے تیار کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ یہ حسین جوڑا آپ بھی فیشن ہاوس ’موتفز’ جو طویل عرصے سے پرتعیش کپڑوں، پیچیدہ کڑھائی، اور پاکستانی ثقافت کو منانے والے جوڑ بنانے کے عزم کا مترادف ہے انکی ویب سائٹ پر جاکر بآسانی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

اس حسین اور دلفریب جوڑے کی قیمت کی بات کریں تو فیشن ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ عرسی پشواس 1 لاکھ 64 ہزار نو سو نوے روپے میں مختلف سائز میں دستیاب ہے۔