فیشن
ثناء جاوید کے ’برائیڈل’ لُک پر مداح دیوانے
اداکارہ کا جوڑا کتنا مہنگا؟
ثناء جاوید کے ’برائیڈل’ لُک پر مداح دیوانے
اداکارہ کا جوڑا کتنا مہنگا؟
عمیر جسوال سے طلاق کی افواہوں کے درمیان پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کا برائیڈل فوٹو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
جب بات خوبصورتی اور فیشن کی ہو تو ثناء جاویدکا نام پاکستانی تفریحی صنعت میں اسٹائل آئیکون کے طور پر ابھرتا ہے۔ باصلاحیت اداکارہ نے حال ہی میں فیشن کی دنیا میں طوفان برپا کرنے والا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے مشہور فیشن ہاؤس موتفز کے عروسی ملبوسات کی شاندار نمائش کی۔
ڈراما سیریل ’سکون’میں اداکار احسن خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ جاری کیا جس میں انہیں دلکش عروسی جوڑے میں دیکھ کر مداح اپنا دل ہار بیٹھے۔
جاری کردہ ان تصاویر میں ثناء جاوید ’فیشن ہاؤس موتفز ’ کے شاہکار میں دلکشی کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔
سرخ رنگ کی عروسی پشواس کے ساتھ ثناء جاوید نے اپنے فطری انداز کو اس طرح ظاہر کیاکہ فیشن کے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
شیفون سے تیار کردہ لال عروسی پشواس جس پر آنکھوں میں سماجانے والی کاریگری نے لباس کو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ظاہر کیا ہواتھا۔جبکہ ہیوی باڈر سے تیار کیا گیا دوپٹہ لباس کے ساتھ ساتھ اداکارہ کے حسن میں بھی مزید اضافہ کرتا معلوم ہورہا تھا۔
اس لباس میں پیچیدہ کاریگری کی نمائش کرتے ہوئے، ایک جالی دار کپڑا بھی شامل تھا جو خاص طور پر مکمل ہاتھ سے تیار کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ یہ حسین جوڑا آپ بھی فیشن ہاوس ’موتفز’ جو طویل عرصے سے پرتعیش کپڑوں، پیچیدہ کڑھائی، اور پاکستانی ثقافت کو منانے والے جوڑ بنانے کے عزم کا مترادف ہے انکی ویب سائٹ پر جاکر بآسانی اپنے نام کرسکتے ہیں۔
اس حسین اور دلفریب جوڑے کی قیمت کی بات کریں تو فیشن ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ عرسی پشواس 1 لاکھ 64 ہزار نو سو نوے روپے میں مختلف سائز میں دستیاب ہے۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


