ٹریول

پاکستانیوں کو یورپی ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

اخراجات کی تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk

پاکستانیوں کو یورپی ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

اخراجات کی تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانیوں کو یورپی ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے لیے اب شینگن ویزا کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

رواں سال 19 جون سے شروع ہونے والی ویزا کی یہ سہولت سویڈن اور دیگر یورپی ممالک کی سیر کے شوقین افراد حاصل کرسکیں گے جنہیں ان ممالک میں کم از کم 90 دن (تین ماہ) کے قیام کی اجازت ہوگی۔

شینگن ویزا کے خواہشمد افراد کو ویزے سے متعلق چند اہم باتوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

ویزا کی منظوری : 19 جون سے ویزا کے خواہشمند افراد شینگن ویزا کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

مدتِ قیام : درخواست دائر کرنے والے افراد اس ویزے سے 27 یورپی ممالک میں کم از کم زیادہ 90 دنوں(تین ماہ) قیام کرسکیں گے۔ 

مالی رقم : سویڈش ویزا کے درخواست دہندگان کو کم از کم 6 ماہ پر محیط بینک بیلنس ظاہر کرنا ہوگا۔ بینک اسٹیٹمنٹ پر متعلقہ بینک افسر کے دستخط اور مہر ہونی ضروری ہے۔ 

30 دن کے قیام کے لیےرقم : سویڈن میں 30 دن کے قیام کے لیے درخواست دہندگان کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 2400 یورو کے مساوی رقم ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

سفری لچک : قلیل مدتی شینگن ویزا متعدد یورپی ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

درخواست جمع کروانے کے مراکز : ویزے کی درخواستیں پاکستان کے علاوہ بینکاک ، ینگون ، ہنوئی سمیت دیگر ملکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

درخواست کا عمل : درخواست دہندگان ویزا جمع کراتے وقت اپنی پسند کی جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سویڈن کا سفارت خانہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ درخواستیں براہ راست جمع نہ کرائی جائیں بلکہ وی ایف ایس گلوبل کمپنی کے تحت جمع کرائی جائیں جن پر کارروائی بنکاک میں کی جائے گی۔

ویزا فیس : پاکستانی شہریوں کے لیے شینگن ویزا کی فیس 80 یورو (تقریباً 24,280 روپے) ہے۔

مالی دستاویزات : درخواست دہندگان کو مخصوص فیس کے علاوہ اپنے ملک میں مالی وسائل اور اپنی معاشی و سماجی حیثیت کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

 سویڈن کے سفارت خانے کا یہ اقدام یورپ کی متنوع ثقافتوں کا تجربہ کرنے کے خواہشمند سیاحوں کے لیے دلچسپ اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

تازہ ترین