کھیل

شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی

ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں

Web Desk

شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی

ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں

شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کر دی گئی۔

شعیب ملک کے برادر ان لاء عمران ظفر کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔

 قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔

کہا جارہا ہے کہ  شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

 ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔

تازہ ترین