انفوٹینمنٹ

سلمان خان کو سابقہ گرلفرینڈ نے گھونسہ دے مارا

سنگیتا نے 1996 میں کرکٹر اظہر الدین سے شادی کرلی تھی۔

Web Desk:Web Desk

سلمان خان کو سابقہ گرلفرینڈ نے گھونسہ دے مارا

سنگیتا نے 1996 میں کرکٹر اظہر الدین سے شادی کرلی تھی۔

سلمان خان کو سابقہ گرلفرینڈ نے گھونسہ دے مارا

بھارتی معروف اداکار سلمان خان کو انکی سابقہ گرلفرینڈ سنگیتا بجلانی نے گھونسہ دے مارا۔

دبنگ خان جو بالی ووڈ میں ایک رعب دار شخصیت کے مالک ہیں حال ہی میں اپنی بہن ارپیتا کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں مدعو تھے۔

اس دعوت میں سلمان خان کی سابقہ گرلفرینڈ سنگیتا بجلانی نے بھی شرکت کی۔

اس عید ملن پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان خان سنگیتا کے متعلق ایک مزاحیہ بات ہنستے ہوئے، آگے کھڑے ایک شخص کو کہتے ہیں، جس پر وہ دونوں ہنستے ہیں اور سنگیتا جو سلمان کے پیچھے چل رہی تھیں مسکراتے ہوئے سلمان کو ہلکے سے انکے ایک گال پر گھونسہ مارتی ہیں۔

کلپ میں آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان مزید کچھ بات کرتے ہیں جس پر اداکارہ سلمان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارتی ہیں اور دونوں ہنستے رہتے ہیں۔

بعد ازاں پارٹی کے اختتام پر سلمان سنگیتا کو چھوڑنے انکی کار تک بھی گئے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنگیتا 1986 میں ایک ساتھ رشتۂ محبت میں جڑے ہوئے تھے اور شادی بھی کرنے والے تھے یہاں تک کہ دونوں کی شادی کے دعوت نامے بھی چھپ گئے تھے لیکن آخری کچھ دنوں میں کسی وجہ سے شادی نہ ہوسکی اور پھر سنگیتا نے 1996 میں کرکٹر اظہر الدین سے شادی کرلی تھی۔

تازہ ترین