عالمی منظر

نوکری کرنی ہے تو شادی کیجئے، افغانی خواتین پر نئی پابندی عائد

Web Desk

نوکری کرنی ہے تو شادی کیجئے، افغانی خواتین پر نئی پابندی عائد

نوکری کرنی ہے تو شادی کیجئے، افغانی خواتین پر نئی پابندی عائد

افغان طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم ، سیلون میں کام اور ڈریس کوڈ کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد ملازمت کرنے والی خواتین کیلئے کئی اور نئی شرائط نافذ کردی۔

افغانستان میں اسلامی قوانین کی عملداری کی انچارج وزارت کے اہلکاروں نے خواتین کو دیے گئے مشورے میں کہا کہ غیر شادی شدہ خواتین کیلئے کام کرنا مناسب نہیں، اگر کوئی خاتون صحت کے شعبے میں اپنی ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہ شادی کرلے۔

اگست 2021 میں طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک خواتین کیلئے بیشتر شعبوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ان میں لڑکیوں کے چھٹی کلاس سے آگے تعلیم کے حصول پر پابندی، بیوٹی پارلرز کو بند کیے جانا ، بغیر حجاب یا اسکارف خواتین کی گرفتاری اور ڈریس کوڈ کا نافذالعمل ہونا شامل ہے۔

اس کے علاوہ یہ کہ 2023 اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی رپورٹ میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان ان افغان خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں یا جن کا کوئی مرد سرپرست نہیں ہے۔