کھیل
اسپاٹ فکسنگ کا الزام، شعیب کو تیسری شادی راس نہ آئی؟
اسپاٹ فکسنگ کا الزام، شعیب کو تیسری شادی راس نہ آئی؟
بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن اس وقت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے مگر اس کے دوران شعیب ملک اپنی غلطیوں کی وجہ سے موضوعِ بحث بنے رہے ۔
ہوا کچھ یوں کہ فارچون باریشال کا کھلنا ٹائیگرز کے میچ کے دوران شعیب ملک نے اپنے ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروا کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا. اسپنر ہونے کے باوجود ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروانے پر جہاں صارفین نے خوب تبصرے کیے، وہیں یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا یہ اسپاٹ فکسنگ تو نہیں؟
شعیب ملک گزشتہ کئی روز سے اپنی تیسری شادی کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں لیکن اس میچ کے بعد صارفین کی توجہ ان کی شادی سے ہٹ کر اسپاٹ فکسنگ کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شعیب ملک کی نوبالز کی ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تو صارفین نے جہاں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے طنز ومزاح سے بھرپور تبصرے کیے ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا شعیب ملک نے خود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروادیں۔
واضح رہے کہ باریشال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم نے 39 گیندوں پر 68 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ 188 رنز کا ہدف ٹائیگرز نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ٹائیگرزکے انعام الحق اور ایون لیوس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس جیت کے بعد، اب ٹائیگرز پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آگئے ہیں۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer


