پاکستان

سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے، عاصم منیر

Web Desk

سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے، عاصم منیر

سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے، عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈےکا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ فرماتے ہیں کہ 'اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو'۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں ، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں ، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے ۔

تازہ ترین