ویڈیو، بلال سعید کا دورانِ کنسرٹ منچلوں پر مائیک سے وار
بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک کھینچ کر کس کو مارا ؟
پاکستانی گلوکار بلال سعید کی لائیو کنسرٹ کے دوران غصے میں آکر مائیک مداحوں کو کھینچ کر مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
'بارہ سال' ، 'سرور' ، ' لمبیاں جدئیاں' اور ' باری' جیسے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار بلال سعید کو پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں سنا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بلال سعید کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہیں دن کے وقت اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں بلال سعید اپنا پرانا گانا 'کو کو تو میری جانا' گاتے سنائی دے رہے ہیں کہ اچانک وہ غصے سے آگ بگولا ہوگئے اور ہاتھ میں موجود مائیک حاظرین کی جانب کھینچ کر ماردیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
بلال سعید کو اچانک اسٹیج سے اترتے دیکھ کر ایک ایک شخص کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو کہتا ہے کہ ' پروگرام تو وڑ گیا'۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی لوگ اس واقعہ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں کہ آخر یہ ہوا کہاں اور کب ؟
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ 'یہ واقعہ پنجاب یونیورسٹی میں پیش آیا ہے'۔ لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق فی الحال نہیں کی جاسکتی۔
تاحال یہ بھی معلوم نہیں چل پایا ہے کہ بلال سعید نے کس حرکت پر غصہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اسٹیج سے چلتے بنے۔
سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ متعدد صارفین بلال سعید کے غصے کی وجہ کے مخٹلف اندازے لگاتے تو بعض 'پروگرام تو وڑ گیا' کے جملے کو لکھ کر ہنستے دکھائی دے رہے ہیں۔
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف