انفوٹینمنٹ

ماورا حسین ’بالی وڈ’ میں دوبارہ کام کرنے کی خواہاں؟

مداح خوشی سے نہال

Web Desk

ماورا حسین ’بالی وڈ’ میں دوبارہ کام کرنے کی خواہاں؟

مداح خوشی سے نہال

ماورا حسین ’بالی وڈ’ میں دوبارہ  کام کرنے کی خواہاں؟

پاکستان سمیت سرحد پار حریف ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرنے والی اداکارہ ماورا حسین نے ایک بار پھر بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق اپنے ارادےسے آگاہ کردیا۔

بالی میں اپنی سہلیوں کے ساتھ یادگار لمحات گزارنے والی اداکارہ ماورا حسین اپنی اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی نت نئی تصاویر سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا متحرک اسٹار ماورا حسین نے اپنے مداحوں اور پرستاروں کے ساتھ گپ شپ لگانے کیلئے سوال جواب کا سیشن منعقد کیا، اس سیشن میں اداکارہ نے نہ صرف اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے منفرد سوالات کا جواب دیا وہیں اداکارہ نے لگے ہاتھوں ایک سوال کے جواب میں اہم خبر سے بھی آگاہ کردیا۔

ماورا حسین ’بالی وڈ’ میں دوبارہ  کام کرنے کی خواہاں؟

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ’کیا میں آپ کو جلد بالی وڈ کی کسی فلم میں دیکھ سکوں گا؟‘

ماورا حسین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ناممکن کچھ بھی نہیں ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے تو جو ہونا ہوگا ہوجائے گا‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین نے 2016ء میں بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا۔

اس فلم میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ منیش چوہدری، انوراگ سنہا، وجے راز اور مرلی شرما سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

ماورا حسین نے اپنی اداکاری سے نہ صرف اس فلم کو رونق بخشی بلکہ اسی کےساتھ 8 سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود آج بھی اداکارہ کے پرستار انکی اداکاری کے گن گاتے نہیں تھکتے۔

تازہ ترین