کھیل
فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک کو بنگلادیش چھوڑنا پڑگیا
فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک کو بنگلادیش چھوڑنا پڑگیا
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے حوالے سے دعوے سامنے آرہے ہیں کہ انہیں بنگلادیش پریمیئر لیگ سے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے باعث باہر کردیا گیا ہے۔
شعیب ملک بی پی ایل میں فارچیون باریشال کا حصہ تھے، میچ میں یکے بعد دیگرے تین نو بالز کرانے پر مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شبہات میں انکا کانٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ کے دوران شعیب ملک کی جانب سے ایک اوور میں تین نو بال کرنے کے بعد میچ فکسنگ کے شبہات پیدا ہوئے۔
شعیب ملک نے میچ میں صرف ایک اوور کروایا اور دو چوکے اور ایک چھکے کیساتھ کُل 18 رنز دیے، اس میچ میں فارچون باریشال کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس خبر کے سامنے آنے سے پہلے شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش چھوڑ کر دبئی جانے کا فیصلہ کیا تھا جسکا فارچیون باریشال نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔
اب اطلاعات کے مطابق فارچیون باریشال کے مالک نے اچانک اپنا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فارچیون باریشال نے بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے احمد شہزاد کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



