شعیب ملک نے بنگلادیش کیوں چھوڑا؟ خود بتادیا
شعیب ملک نے خود پر لگنے والے میچ فکسنگ کے بےبنیاد الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے خود پر لگنے والے میچ فکسنگ کے بےبنیاد الزامات پر خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری تفصیلی بیان میں کہا کہ میں فارچیون باریشال کے ساتھ اپنی پلیئنگ پوزیشن کے بارے میں گردش کرنے والی حالیہ افواہوں کی تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کپتان تمیم اقبال کیساتھ باہمی مشاورت سے ٹیم کو خیرباد کہا اور دبئی چلا آیا کیونکہ دبئی میں مجھے کچھ ضروری کام تھے۔
شعیب ملک نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فارچون باریشال کو آنے والے میچوں کے لیے نیک تمنائیں، اور اگر ضرورت پڑی تو میں ان کی مدد کے لیے دستیاب ہوں۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے میں خوشی حاصل کی ہے اور کرتا رہوں گا۔
انہوں نے اپنے خلاف پھیلنے والی غلط افواہوں پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ غلط معلومات پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہے۔ جھوٹ ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور غیر ضروری الجھن پیدا کر سکتا ہے۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
-
دلچسپ و خاص 42 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 51 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی