وائرل اسٹوریز

راحت فتح علی خان کا اپنے ملازم پر وحشیانہ تشدد

گلوکار کا اصل چہرہ بے نقاب

Web Desk

راحت فتح علی خان کا اپنے ملازم پر وحشیانہ تشدد

گلوکار کا اصل چہرہ بے نقاب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم کے ساتھ وحشیانہ تشدد کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں گلوکارکو اپنے ملازم کو مارتے پیٹتے اور ڈانٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان اپنے ذاتی ملازم کوجوتوں اورتھپڑ سے تشدد کانشانہ بنارہے ہیں۔

جبکہ گلوکار کسی  بوتل کے بارے میں چیختے چلاتے بھی سنائی دیے،راحت فتح علی خان  کو واضح طور پر یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟

روح کو جھنجھوڑ دینے والے اس موقع پرموجود دیگرملازمین بھی  راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہا۔

رپورٹ کے مطابق ممنوعہ اشیاء کے مبینہ استعمال کے بعد گلوکار اکثر تشدد کرتے ہیں۔

راحت فتح علی کی تشدد کرتے یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے گلوکار کیلئے شدید غم و غصے کا اظہار دیکھنے کو ملا۔

تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا یہ ’یہ گلوکار کا اصل چہرہ ہے۔’

ایک اورصارف نے  راحت فتح علی خان کو اس رویے پر گھٹیا انسان قرار دےدیا۔

تازہ ترین