اسکینڈلز

’وومین بیٹر اور چیٹر‘ بگ باس 17 کا میدان مار گئے

بگ باس 17 کا میدان دو سب سے زیادہ متنازع کھلاڑی مار گئے

Web Desk

’وومین بیٹر اور چیٹر‘ بگ باس 17 کا میدان مار گئے

بگ باس 17 کا میدان دو سب سے زیادہ متنازع کھلاڑی مار گئے

’وومین بیٹر اور چیٹر‘ بگ باس 17 کا میدان مار گئے

بھارت کے مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس کے 17ویں سیزن میں  منور فاروقی وومین چیٹر  اور ابھیشیک کمار  وومین بیٹر کا الزام قبول کرنے کے باوجود سب کو مات دے گئے۔

28 جنوری 2024 کو بگ باس 17 کے گرینڈ فنالے کا میلہ سجا جس میں سیزن کے سابقہ کھلاڑیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

17ویں سیزن کے گرینڈ فنالے تک منور فاروقی، انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار اور ارون ماہا شیٹی شو میں اپنی جگہ بنائے رکھنے میں کامیاب رہے اور ہمیشہ کیلئے اس سیزن کے ٹاپ 5 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گرینڈ فنالے میں پہلے ارون ماہا شیٹی جیت کی دوڑ سے باہر ہوئے جن کے بعد انکیتا لوکھنڈے اور پھر منارا چوپڑا بھی جیت کے بے حد قریب آکر ٹرافی اپنے نام نہیں کرسکیں۔

حیران کن طور پر 17ویں سیزن کے ٹاپ 2 میں اسٹینڈاپ کامیڈین منور فاروقی اور اداکار ابھیشیک کمار اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دونوں ہی کھلاڑی شو کے سب سے متنازع کھلاڑی ثابت ہوئے اور دونوں ہی ’عورت‘ کے حوالے سے چرچوں میں رہے۔

منور فاروقی کو ’وومین چیٹر‘ کا ٹیگ ملا کیونکہ وہ شو کی ابتداء سے ایک باعزت کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے تھے لیکن پھر  ان کی سابقہ گرل فرینڈ عائشہ خان کی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری ان کے کردار کی حقیقت سب پر آشکار کرگئی۔

عائشہ نے انکشاف کیا کہ منور ایک وقت میں کئی لڑکیوں سے محبت کے دعوے کر کے آئے ہیں اور انکا طریقہ ہی یہ ہے کہ و ہ لڑکیوں کو گانے میں کاسٹ کرتے ہیں اور پھر اپنی دکھ بھری داستان سنا کر ان کے قریب چلے جاتے ہیں۔ یہ ان گنت لڑکیوں کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ 

شو میں ان الزامات کا خود منور فاروقی نے اقرار بھی کیا کہ وہ شو میں آنے سے قبل تین لڑکیوں سے محبت کے دعوے کر کے آئے ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی غلطی ہے۔

رنر اپ بننے والے ابھیشیک کمار کو ’وومین بیٹر‘ کا ٹیگ ملا کیونکہ ان کے ساتھ اس شو میں انٹر ہونے والی ان کی سابقہ گرل فرینڈ ایشا مالویا نے ان پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے ایک دن غصے میں ان کو تھپڑ مارا تھا اور اس تھپڑ کی شدت اتنی تھی کہ انکی آنکھ پر نیل پڑ گیا تھا۔

یہ بات صرف الزامات کی حد تک محدود نہیں رہی بلکہ خود ابھیشیک نے اپنی اس حرکت کو تسلیم کیا۔

جہاں شو میں خواتین کی عزت کرنے کے سبب پسند کیے جانے والے ارون ماہا شیٹی ٹاپ5 میں جگہ بناکر باہر ہوگئے وہاں عورت کے ساتھ ناقابلِ فراموش رویہ اختیار کرنے والے منور اور ابھیشیک کا گیم میں سب سے آگے رہنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے نشانے پر ہے۔

صارفین اس فیصلے کو سراسر ناانصافی قرار دے رہے ہیں اور عورت کا احترام بُھلا کر ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کو فاتح اور رنر اپ کے اعزاز سے نوازنے پر شدید نالاں ہیں۔

تازہ ترین