کھیل

نیوزی لینڈٹیم کا دورہ پاکستان، نجم سیٹھی نالاں

نیوزی لینڈ کی 'گریڈ سی ' ٹیم پاکستان کیوں آ رہی ہے؟

Web Desk

نیوزی لینڈٹیم کا دورہ پاکستان، نجم سیٹھی نالاں

نیوزی لینڈ کی 'گریڈ سی ' ٹیم پاکستان کیوں آ رہی ہے؟

نیوزی لینڈ کی گریڈ سی ٹیم، فوٹو بشکریہ گوگل
نیوزی لینڈ کی 'گریڈ سی' ٹیم، فوٹو بشکریہ گوگل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف رواں ماہ 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر اور کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف 18 اپریل کو شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ول ینگ جبکہ گھریلو مصروفیات کی باعث ٹام لیتھم بھی دستیاب نہیں ہو پائیں گے اور ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈٹیم کا دورہ پاکستان، نجم سیٹھی نالاں

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کیلئے کم تجربہ کار  ٹیم بھیجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  ایک مختصر ترین پیغام شیئر کیا۔

نجم سیٹھی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 'گریڈ سی مائنس نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آنے کو ہے تیار'۔

سا تھ ہی ساتھ انہوں نے نیوزی لینڈ کے چند کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کی۔ 

تازہ ترین