وائرل اسٹوریز

لیونل میسی نے مداح کی بڑی خواہش پوری کردی

ٹریفک میں موجود فٹبالر نے دل جیت لیے

Web Desk

لیونل میسی نے مداح کی بڑی خواہش پوری کردی

ٹریفک میں موجود فٹبالر نے دل جیت لیے

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ٹریفک میں اپنے مداح کی بڑی خواہش پوری کرکے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔

فٹبالر لیونل میسی اپنی دریا دلی، اور انسانی ہمدردی کے سبب لاکھوں  لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔اس ثقافت اور دریا دلی کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو میں دوران ڈرائیونگ فٹبالر نے اپنے مداح کی ایک بڑی خواہش کو پورا کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح اپنی کار سے ارجنٹائن کی شرٹ لیونل میسی کی جانب پھینکتا ہے  جسے کیچ کرتے ہی فٹبالر مارکرپین سے اس پر اپنے دستخط کرتے ہیں۔

لیونل میسی کے دستخط کے بعد وہ شخص اپنی گاڑی سے اتر کر  وہ قیمتی شرٹ وصول کرتا ہے اور اپنی گاڑی میں دوبارہ بیٹھ جاتا ہے۔

اس موقع پر ان دونوں نے ایک دوسرے سے محافحہ بھی کیا اور مداح لیونل میسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے راستے پر گامزن ہوگیا۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین کی پسند بن گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے لیونل میسی کے اس عمل کو بے حد سراہا اور محبت کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ،’افراتفری سے بھری دنیا میں، ٹریفک کے درمیان میسی جیسے آئیکون کو مداح کی جرسی پر دستخط کرتے ہوئے دیکھنا انسانی رابطے کی طاقت نے دل جیت لیے۔

 یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ہمیں ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ مہربانی کرنا چاہیے جو  ہمیں بے حد پیار کرتے ہیں۔

تازہ ترین