ماہرہ خان کا حسن، ’مسابا گپتا’ بھی دل ہار بیٹھیں
مسابا گپتا کے شاہکار نے ماہرہ کے حسن کو مزید نکھار دیا
پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبولیت کی حامل اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے حسین و جمیل تصاویر پرمبنی پوسٹ جاری کی جس میں انہیں پیلی اور گلابی رنگ کی حسین ساڑھی میں غضب ڈھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں اداکارہ ماہرہ خان پیلی ساڑھی میں لپٹی ہوئی ہیں جسکے ساتھ پیلے رنگ سے سجے ہوئے گلابی بلاؤز جوڑے کو چار چاند لگاتے معلوم ہورہے تھے۔
بالوں کو جوڑے سے باندھ کر کانوں میں بندے اور ہاتھوں میں سبز رنگ کی چوڑیاں نوبیاہتی دلہن میں مزید نکھار پیدا کرتی معلوم ہورہی تھیں۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم رئیس کی اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ جشن ریختہ میں شرکت کرنے پر تعریفی الفاظ میں شکریہ ادا کرتےہوئے لکھا کہ ’آج کا دن کچھ خاص تھا’۔
واضح رہے کہ اس عالیشان تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان کا ہندوستان کی معروف ڈیزائنراور اداکارہ مسابا گپتا کے ڈیزائن کردہ جوڑے کا انتخاب کرنا پاکستان سمیت بھارتی فینز کو بھی خوب بھایا۔
تبصرہ کرتے صارفین نے جہاں کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے حسن پر تعریفوں کے پھول نچھاور کردیے وہیں مسابا گپتا بھی ماہرہ خان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکیں اور تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو ’سندر’ قرار دےدیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ سال اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کرچکی ہیں جس کے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینب بنی ہوئیں تھیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی