جھگڑوں سے بھرپور ’بگ باس 17‘ کا اختتام، گرینڈ فنالے میں کیا کچھ ہوا؟
بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس 17 کے گرینڈ فنالے میں شو کے فاتح کا تاج اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے سر پر سجا تاہم رنر اپز کی ترتیب بھی دلچسپ رہی۔
تنازعات سے بھرپور 17واں سیزن ایک کامیاب سیزن ثابت ہوا جس میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے والی تمام ہی نامور شخصیات لڑائی جھگڑوں سے بچ نہ سکے۔
اگرچہ بعض کنٹیسٹنٹ شو میں شو کی لڑائیاں ہی لڑتے دکھے تو زیادہ تر کو انکے ماضی اور نجی زندگی پر وضاحت دیتے اور لڑتے جھگڑتے دیکھا گیا۔
28 جنوری کو بھارت میں شام 6 بجے سے بگ باس کے گرینڈ فنالے کی نشریات شروع کردی گئیں جو اگلی تاریخ لگتے ہی کسی نئے سال کی تقریب کی طرح اپنے فاتح کو ٹرافی سے نواز کر ٹھیک 12 بجے ختم ہوا۔
شو میں سیزن 17 کے ’ایکس‘ کنٹیسٹنٹ بھی روایت کے مطابق شریک ہوئے اور اپنے سفر کے مطابق دھماکے دار پرفارمنس دے کر شو کو چار چاند لگادیے۔
17ویں سیزن کے گرینڈ فنالے تک منور فاروقی، انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار اور ارون ماہا شیٹی شو میں اپنی جگہ بنائے رکھنے میں کامیاب رہے اور ہمیشہ کیلئے اس سیزن کے ٹاپ 5 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فاتح کی دوڑ سے سب سے پہلے گیمر ارون ماہاشیٹی باہر ہوئے جنکو گھر سے بے گھر کرنے کیلئے اداکار اجے دیوگن اور مادھون گھر کے اندر تشریف لائے اور ارون کے سامنے رکھے ایک میجک بال میں موجود پانی کے رنگ بدلنے کے بعد ارون کے ایلیمنیشن کا اعلان کیا۔
ارون کو دیگر 4 کے مقابلے کم ووٹس ملے لیکن ان کے سفر کی سب نے تعریف کی اور خاص طور پر ان کا خواتین کیلئے احترام انکی خاص پہچان بنا۔
اس کے بعد بقیہ چاروں کنٹیسٹنٹ کی مائیں گھر کے اندر آئیں اور اپنے اپنے بچوں کے ساتھ ایک ایک دروازے کے آگے کھڑی ہوگئیں جس کے ساتھ ایک لیٹر باکس بھی تھا اور اس میں تمام کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ تھا۔
اس لیٹر باکس کو سب نے ایک ایک کر کے کھولا اور اس میں موجود لیٹر کو پڑھا۔ اس ایکٹیویٹی میں انکیتا لوکھنڈے کے لیٹر میں ’ایلیمنیٹڈ‘ لکھا ہوا تھا جس کے بعد بگ باس نے انکیتا لوکھنڈے کے بے گھر ہونے کا اعلان کردیا۔
انکیتا کے بعد سلمان خان نے سیکنڈ رنر اپ کا نام لیتے ہوئے منارا چوپڑا کو جیت کی دوڑ سے باہر نکالنے کا اعلان کیا جس کو سن کر وہ پہلے حیران دکھیں لیکن پھر اس شو میں آنے کا موقع مل پانے پر شکریہ ادا کرتی نظر آئیں اور بقیہ دونوں کنٹیسٹنٹ کو جیت کے لیے مبارکباد دیتی بھی دکھیں۔
اس کے بعد منور فاروقی اور ابھیشیک کمار بگ باس کے گھر کو الوداع کہہ کر باہر اسٹیج پر آگئے جہاں سلمان خان ان کے منتظر تھے اور بگ باس 17 کی ٹرافی بھی اپنے جوڑی دار کی راہ تک رہی تھی۔
اس سنسنی خیز آخری لمحات میں دونوں فائنلسٹ کی فیملی روتی اور دعائیں مانگتی نظر آئیں جس کے بعد سلمان نے روایت کے مطابق دونوں کنٹیسٹنٹ کے ہاتھ تھام لیے اور کبھی منور تو کبھی ابھیشیک کا ہاتھ فضا میں بلند کر کے جیتنے کا اشارہ دیا لیکن پھر ہنس پڑے۔
بالآخر سلمان خان نے اس اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے منور فاروقی کا نام زور سے لیتے ہوئے انکا ہاتھ فضا میں بلند کردیا اور ساتھ ہی اسٹیج پر لگے پاپرز نے اسٹیج پر سنہرے ستارے بکھیردیے۔
منور کو ٹرافی، ہنڈائے کی لگژری کار اور 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا اور اس سیزن کا اختتام کیا گیا۔
منور کی فتح پر جہاں متعدد ناظرین خوشی سے جھوم اٹھے وہیں بعض کو ابھیشیک کمار کی ہار کا شدید صدمہ لگا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں