اسکینڈلز

’وومین بیٹر‘ کا ٹیگ ملنے پر ابھیشیک نے خاموشی توڑ دی

Web Desk

’وومین بیٹر‘ کا ٹیگ ملنے پر ابھیشیک نے خاموشی توڑ دی

’وومین بیٹر‘ کا ٹیگ ملنے پر ابھیشیک نے خاموشی توڑ دی

بھارت کے مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس کے 17ویں سیزن کے پہلے رنر اپ ابھیشیک کمار نے  وومین بیٹر کا ٹیگ ملنے پر اپنا ردِعمل جاری کردیا۔

28 جنوری 2024 کو بگ باس 17 کے گرینڈ فنالے کا میلہ سجا جس کا اختتام اس سیزن کے فاتح منور فاروقی کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازنے کے بعد ہوا۔

اس شو میں دوسری پوزیشن ابھیشیک کمار نے حاصل کی اور فرسٹ رنر اپ قرار پا کر شو سے باہر آگئے۔

گرینڈ فنالے میں پہلے ارون ماہا شیٹی جیت کی دوڑ سے باہر ہوئے جن کے بعد انکیتا لوکھنڈے اور پھر منارا چوپڑا بھی جیت کے بے حد قریب آکر ٹرافی اپنے نام نہیں کرسکیں جس کے بعد بچنے والے دونوں ہی کھلاڑی پورے شو کے سب سے متنازع کنٹیسٹنٹ تھے۔

جہاں منور فاروقی کی رنگین مزاجی اور دھوکے بازی کو وائلڈ کارڈ انٹری عائشہ خان نے بے نقاب کیا وہیں ابھیشیک کمار کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ پر تشدد خود ایشا مالویا نے ہی سب پر آشکار کردیا۔

دونوں ہی کھلاڑی شو کے سب سے متنازع کھلاڑی ثابت ہوئے اور دونوں ہی ’عورت‘ کے حوالے سے چرچوں میں رہے۔

ایشا مالویا نے ابھیشیک کمار پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے ایک دن غصے میں ان کو تھپڑ مارا تھا اور اس تھپڑ کی شدت اتنی تھی کہ انکی آنکھ پر نیل پڑ گیا تھا۔ تاہم خود ابھیشیک نے اپنی اس حرکت کو تسلیم بھی کیا جس کے سبب وہ ’وومین بیٹر‘ کہلائے گئے۔

سوشل میڈیا صارفین عورت کا احترام بُھلا کر ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کو فاتح اور رنر اپ کے اعزاز سے نوازنے پر شدید نالاں ہیں۔

شو سے باہر آتے ہی اس ٹیگ کے متعلق ابھیشیک سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ’غلطیاں ہوجاتی ہیں انسان سے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دل سے برا انسان ہے۔ ہم نے اس غلطی کو سدھارنے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں ایسی غلطی پھر نہیں ہوگی‘۔

انہوں نے مشکل سفر کے باوجود فائنل میں پہنچنے پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ’ بہت اچھا لگ رہا ہے، جیتنا تھا اور پہلے دن سے ہی جیتنے کیلئے کھیل رہا تھا۔ منور جیتا ہے اس لیے اتنا دکھ نہیں ہورہا جتنا مجھے ہونا چاہئے تھا لیکن ہاں اگر منور کے علاوہ کوئی جیتتا تو مجھے برا لگتا‘۔

تازہ ترین