کھیل

پاکستانی کرکٹرز کو آرمی چیف کی جانب سے افطارپارٹی کی دعوت

آرمی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کرکٹرز ٹریننگ کے آخری روز افطار آرمی چیف کیساتھ کریں گے۔

Web Desk

پاکستانی کرکٹرز کو آرمی چیف کی جانب سے افطارپارٹی کی دعوت

آرمی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کرکٹرز ٹریننگ کے آخری روز افطار آرمی چیف کیساتھ کریں گے۔

قومی کرکٹرز افطار آرمی چیف عاصم منیر کیساتھ کریں گے، فوٹو بشکریہ گوگل
قومی کرکٹرز افطار آرمی چیف عاصم منیر کیساتھ کریں گے، فوٹو بشکریہ گوگل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطارپارٹی کی دعوت۔

ذرائع کے مطابق  کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہوگا اور پاکستانی کرکٹرز کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کردیا جائے گا۔

7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے جب کہ 7 اپریل کی رات ہی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی ہے ، جہاں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کےلیےمختلف ڈریلز کرائی جارہی ہیں۔

گزشتہ دن یہ خبر سامنے آئی تھی کہ افطار سے قبل کھلاڑیوں کی فیزیکل ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا،کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل فیزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔ اور روزےدار کھلاڑیوں نے بھی یکساں فیزیکل ٹریننگ میں شرکت کی، کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا کھیل بھی کھیلا گیا۔

پاکستانی کرکٹرز  کا ہر دن آرمی فٹنس کیمپ میں سخت ٹریننگ کرتے ہوئے گزر رہا ہے۔ٹریننگ کے باعث بیشتر کھلاڑیوں کو گزشتہ رات سخت تھکاوٹ محسوس ہوئی، چند کھلاڑیوں نے نماز عشاء کرسی پر بیٹھ کر ادا کی۔

تازہ ترین