کھیل

PSL9 ترانہ، علی ظفر کی حیران کن واپسی

Web Desk

PSL9 ترانہ، علی ظفر کی حیران کن واپسی

PSL9 ترانہ، علی ظفر کی حیران کن واپسی

پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے گلوکار علی ظفر کا نام ایک مرتبہ پھر سامنے آنے لگا۔ 

پی ایس ایل 9 کے ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا جبکہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی اس کے اینتھم کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس مرتبہ عوام کی پُرزور فرمائش پر بالآخر علی ظفر کو یہ ترانہ گانے کا موقع دیا جائیگا لیکن اس کے بعد آنے والی خبر نے علی ظفر کے مداحوں کو مایوس کردیا۔

نئی خبر یہ بات کا اعلان کرگئی کہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے الزامات کے سبب علی ظفر سے پی ایس ایل 9 کا ترانہ گانے کا موقع چھین لیا ہے۔

 اس فیصلے کے ردِعمل میں علی ظفر اور پی ایس ایل کے فینز نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا اور فیصلے کو سراسر غلط قرار دیا۔

اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر علی ظفر کو پی ایس ایل 9 کے اینتھم کو گانے سے روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا جائیگا اور وہ اس سال عوام کی دیرینہ خواہش پوری کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے استعفیٰ کے بعد آنے والی نئی منجمنٹ اس معاملے پر غور کر رہی ہے اور انکا موقف ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے الزامات درست ثابت نہیں ہوسکیں ہیں اس لیے علی ظفر کو یہ موقع دینا چاہئے‘۔

علی ظفر کے پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے منتخب ہونے کا فیصلہ تاحال نہیں لیا گیا ہے لیکن جلد ہی یہ اہم فیصلہ عوام کے سامنے آجائیگا۔

خیال رہے کہ گلوکار علی ظفر نے 2015 پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 2016 میں ’اب کھیل کے دکھا‘ گایا تھا، پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 2017 میں’اب کھیل جمے گا‘ گایا تھا جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 2018 میں ’دل سے جان لگا دے‘ گایا تھا۔

علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل کے اِن تمام ترانوں کو شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا لیکن سال 2017 میں گایا گیا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ سب سے زیادہ مشہور ہوا اور اس کی جگہ دیگر تمام ترانے نہیں لے سکے۔

بعد ازاں چوتھے ایڈیشن میں فواد خان نے ’کھیل دیوانوں کا‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا، پانچویں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے ‘تیار ہیں’ میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا۔

پی ایس ایل کے سیزن 6 کا ترانہ 'گروو میرا' آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ایک ہپ پاپ بینڈ ینگ سٹنرز نے گایا تھا ۔

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ’پی ایس ایل‘ کے ساتویں ایڈیشن کے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز سے شائقین کرکٹ کو مسحور کیا جبکہ پی ایس ایل 8 کا ترانہ گلوکارہ شائے گِل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا۔

تازہ ترین