انفوٹینمنٹ

شعیب ملک اور ثناء جاوید کو پی آئی اے کا سرپرائز

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

شعیب ملک اور ثناء جاوید کو پی آئی اے کا سرپرائز

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب ملک اور ثناء جاوید کو پی آئی اے کا سرپرائز

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثناء جاوید پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 9 کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی جارہے تھے جہاں دوران پرواز انہیں قومی ائیر لائن کی جانب سے ایک خوبصورت کیک کے ساتھ مبارکباد دی گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں شعیب کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ثناء چہرے پر مسکراہٹ سجائے عملے سے مبارکباد وصول کرتی دکھائی دیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک طرف جہاں صارفین کی ایک بڑی تعداد نے جوڑے کو زندگی کے اس نئے مرحلے پر مبارکباد دی ، وہیں کچھ لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین