اسکینڈلز

بھارتی اداکارہ فیروز خان کی محبت میں مسلمان ہوگئیں؟

Web Desk

بھارتی اداکارہ فیروز خان کی محبت میں مسلمان ہوگئیں؟

بھارتی اداکارہ فیروز خان کی محبت میں مسلمان ہوگئیں؟

بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کی پاکستانی اداکار فیروز خان کی محبت میں اپنا مذہب تبدیل کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

ان دنوں فیروز خان بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے سبب چرچوں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کے افیئر کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

دونوں کی ملاقات کی وجہ ایک فیچر فلم بنی جس کے متعلق پہلا اعلان سال 2024 کے آغاز پر فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  فلم کی شوٹنگ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کیا۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کار میں بیٹھے دیکھے جاسکتے ہیں۔

صرف فیروز ہی نہیں بلکہ گتھیکا بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیروز خان کے ساتھ تصاویر جاری کر رہی ہیں۔

گتھیکا کی جانب سے جاری کی گئی ایک پوسٹ میں شامل دو تصاویر میں انہیں ملسم خواتین کے نماز پڑھنے کے لیے باندھے جانے والے دوپٹے کا انداز اپناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیروز کے ساتھ افیئر کی خبروں کے دوران گتھیکا کی جانب سے جاری کی گئیں یہ تصاویر ان کے اسلام کی جانب راغب ہونے کی خبروں کو ہوا دے گئیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں انسٹاگرام صارفین اس حوالے سے مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ' انشاء اللہ آپ جلد ہی اسلام قبول کرلیں گی'، جبکہ ایک اور صارف نے تصدیق کیے بغیر خود ہی اعلان کردیا کہ ' ماشاء اللہ گتھیکا جی نے اسلام قبول کرلیا'۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ' یہ فیروز خان کا اثر ہے'، جبکہ اور صارف یہ لکھتے دکھے کہ ' آپ کی فیروز کے ساتھ جوڑی کمال ہے شادی کرلو بس اب'۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین اس یہ تبصرہ بھی کر رہے ہیں کہ فلم میں گتھیکا مسلم لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں اور یہ اسی لُک کی تصویر ہے۔

خیال رہے کہ گتھیکا تیواری کے انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ 'فالوئنگ لسٹ' میں شامل ہے اور وہ فیروز خان کا ہی ہے۔

گتھیکا کی جانب سے صرف فیروز خان کو فالو کرنا دونوں کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکا ہے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی اس فیچر فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین