انفوٹینمنٹ

تھلاپتی وجے کی سیاسی میدان میں انٹری

Web Desk

تھلاپتی وجے کی سیاسی میدان میں انٹری

تھلاپتی وجے کی سیاسی میدان میں انٹری

ساؤتھ انڈین فلموں کے بہترین اداکار تھلاپتی وجے نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے بعد ساؤتھ انڈین فلموں کے ایک اور مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے اورجلد ہی اپنی سیاسی پارٹی کی رجسٹریشن کروانے والے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھلاپتی وجے کو اپنی پارٹی کے نام اور رجسٹریشن کے بارے میں فیصلہ کرنے اور سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے لیکن ابھی پارٹی کے نام اور جھنڈے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار تھلاپتی وجے اداکاری کے علاوہ اپنی مختلف عوامی و فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی تمل ناڈو اور کیرالہ میں خوب مشہور ہیں۔