راحت فتح کے 'دم والے پانی' پر شوبز ستاروں کی خرمستیاں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ملازم پر تشدد کے بعد دی گئی وضاحت کے سبب چرچوں میں آنے والا 'دم والا پانی' پاکستانی شوبز ستاروں کی شوخی کا نشانہ بن گیا۔
دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کی وجہ سے پہنچانے جانے والے راحت فتح علی خان کی ان دنوں وجہ شہرت انکا فن نہیں بلکہ 'ذاتی ملازم پر تشدد' اور 'دم والا پانی' بنا ہوا ہے۔
دراصل راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی لگاتے ہوئے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں وہ اپنے ملازم پر شدید غصہ کرتے ہوئے ایک بوتل کے متعلق پوچھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کی پٹائی بھی کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں ملازم اس واقع کی وضاحت دیتا سنائی دیا کہ 'جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے'۔ پھر ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں راحت فتح اپنے اسی ملازم کے ساتھ کھڑے نظر آئے اور انہوں نے انکشاف کیا کہ 'بوتل میرے پیر صاحب کے دم والے پانی کی تھی اور وائرل ہونے والی ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے اور میں نوید حسنین (ملازم) سے معافی مانگا چکا ہوں'۔
بعدازاں راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام فینز، ساتھی فنکار، میوزک ڈائیریکٹرز سے معافی مانگی اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کرنے کا وعدہ کیا'۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ' جس بوتل کے متعلق میں پوچھ رہا ہوں وہ میرے پیر صاحب کا دم والے پانی کی بوتل ہے جو میرے لیے بہت خاص تھا اور ملازم وہ بوتل کہیں رکھ کر بھول گیا تھا جس کے سبب میں جذباتی ہوگیا'۔
راحت فتح علی کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر 'دم والا پانی' چرچوں میں آگیا اور نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز ستارے بھی اس حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آئے۔
اداکارہ صبور علی نے راحت فتح کی وائرل وضاحتی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں 'ماں صدقے' لکھا، جبکہ سحر خان نے لکھا کہ ' میں دم والا پانی حاصل کرنے کیلئے نکل چکی ہوں'۔
مشی خان نے لکھا کہ ' یہ بہت مزاحیہ ہیں، بھائی دم دوبارہ کروالیتے کیا پیر صاحب نارتھ پول میں تھے' جبکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار رومیسہ خان نے انسٹا اسٹوری میں پانی پیتے ہوئے تصویر جاری کی جس کے ساتھ 'دم والا پانی' لکھا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز