انفوٹینمنٹ

ویڈیو، ماہرہ خان کیلئے لکھا گیا گانا برسوں بعد جاری

ماہرہ خان کا نیا گانا وائرل، گلوکار نے خاص ماہرہ کیلئے لکھا

Web Desk

ویڈیو، ماہرہ خان کیلئے لکھا گیا گانا برسوں بعد جاری

ماہرہ خان کا نیا گانا وائرل، گلوکار نے خاص ماہرہ کیلئے لکھا

پاکستانی گلوکار طحہ جی کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کیلئے تحریر کیا گیا گانا سالوں بعد سب کے سامنے پیش کردیا گیا۔

ڈراما ’ شہرِ ذات‘، ’وہ ہمسفر تھا‘ اور ’بن روئے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ساحلِ سمندر پر اپنی جاذبِ نظر شخصیت اور بولڈ لُک خود میں قید کیے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک مسحور کن آواز میں گائے گئے گانے پر حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

دراصل یہ کوئی میوزک ویڈیو نہیں بلکہ ماہرہ خان کا اپنے برانڈ ’ایم بائے ماہرہ‘ کے پرفیوم کے لیے فلمائی گئی ایک تشہیری ویڈیو ہے۔

اس ویڈیو میں ماہرہ خان دو مختلف سفید ملبوسات میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سفید بٹن شرٹ کے علاوہ ایک سفید سلیولیس میکسی زیب تن کی۔

جہاں اس ویڈیو میں ماہرہ خان اپنے حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی نظر آرہی ہیں وہیں سمندر میں ڈوبتے سورج کی مدہم روشنی ان کے حسن کو دو آتشہ بنا رہی ہے۔

اس ویڈیو میں انکے برانڈ کے پرفیوم کو سمندر کی لہریں بے حد خوبصورتی کے ساتھ سمندر چھوتی نظر آئیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنے پرفیوم لانچ کے متعلق لکھا اور پوسٹ میں تاخیر ہونے پر معافی بھی مانگی۔

مذکورہ ویڈیو کی ہدایتکاری مصطفین بخاری نے دی ہے جبکہ ماہرہ خان کا دلکش میک اپ انکے پسندیدہ میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے کیا۔

ویڈیو، ماہرہ خان کیلئے لکھا گیا گانا برسوں بعد جاری

ماہرہ خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں مذکورہ گانے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا کہ ' یہ گانا کئی سال قبل طحہ نے میرے لیے لکھا اور گایا تھا۔ میں ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہ گانا ہمیں استعمال کرنے کی اجازت دی'۔

سال 2023 میں ماہرہ نے اس گانے کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائی تھیں اور  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ اس کو بنانے میں دو سال کا عرصہ لگا اور میں یہ فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ ایک طویل پراسس سے گزر کر حاصل ہونے والی چیز بے حد بہترین ہے، ایم بائے ماہرہ کی فرگننس اب دستیاب ہیں۔‘

ماہرہ کی یہ تشہیری ویڈیو ان کے مداحوں کیلئے ایک میوزک ویڈیو ہی ہے اور وہ اس کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین