طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی ’کُل کائنات‘کون؟
قومی کرکٹر شعیب ملک کیساتھ علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پرسکون تصویر شیئر کر دی۔
ثانیہ مرزا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 2 بچوں کیساتھ خوبصورت سی تصویر شیئر کی۔ مذکورہ تصویر میں ثانیہ کیساتھ ان کی بھانجی اور بیٹا اذہان موجود ہے۔
اپنی اس نئی پوسٹ کو ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر جای کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن دیا، جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں ’لائف لائنز‘۔
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔
ان ہی دنوں میں ثانیہ مرزا کی اپنی بھانجی کے ساتھ اچھی قربت ہوگئی، وہ بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر میں بھانجی کو بھی اکثر شامل کرتی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی یہ تصویر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں یہ دونوں بچے ان کا سہارا بنے ہوئے ہیں، یہی دونوں ان کا حوصلہ اور طاقت ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو چھوڑ کر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید شے شادی کی، اس شادی سے شعیب کے گھر والے خوش نہیں تھے اسی وجہ سے انہوں نے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
اہلخانہ کی یہ خواہش تھی کہ وہ ثانیہ مرزا کو نہیں چھوڑیں کیونکہ ثانیہ کے سسرال والوں کا ماننا تھا کہ ہماری بہو ہر لڑکی سے بہتر ہیں۔