انفوٹینمنٹ

مومنہ اقبال 'ٹائی ٹینک' کی 'روز' کی ہم شکل؟

مومنہ اقبال نے ' پارلر والی لڑکی' سے شوبز کرئیر کا آغاز کیا

Web Desk

مومنہ اقبال 'ٹائی ٹینک' کی 'روز' کی ہم شکل؟

مومنہ اقبال نے ' پارلر والی لڑکی' سے شوبز کرئیر کا آغاز کیا

مومنہ اقبال ٹائی ٹینک کی روز کی ہم شکل؟

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کو ہالی وڈ اسٹار کیٹ ونسلیٹ کے مشہورِ زمانہ کردار ' روز ڈیتِٹ بکاتر ' کے مشابہ قرار دے دیا گیا۔

سال 2018 میں  ڈراما سیریل ' پارلر والی لڑکی' سے شوبز کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن ان کو سب سے زیادہ پذیرائی ڈراما ' احسان فراموش' میں ادا کیے گئے منفی کردار کے سبب حاصل ہوئی۔

مومنہ نے پاکستانی فلم 'دال چاول' میں بھی کام کیا۔ ان کے دیگر مشہور پراجیکٹس میں ڈراما 'خدا اور محبت 3' ، عہدِ وفا اور 'عشق میں کافر' شامل ہیں۔

مونمہ اقبال ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حسن کے سبب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

مومنہ اقبال کو سوشل میڈیا پر ان کے مداح ہالی وڈ اسٹار کیٹ ونسلیٹ کے مشہورِ زمانہ کردار 'روز' سے ملا رہے ہیں اور اپنی اس بات کی دلیل میں مومنہ اقبال اور کیٹ ونسلیٹ کی تصاویر کا کلاج بھی شیئر کر رہے ہیں۔

مومنہ اقبال ٹائی ٹینک کی روز کی ہم شکل؟

اگرچہ مومنہ کے متعدد مداح اس بات سے اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں تو بعض ایسے بھی ہیں جنکو مومنہ اور کیٹ میں ذرا سی بھی مماثلت معلوم نہیں ہورہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ' یہ تو ہو بہ ہو روز ہی لگ رہی ہیں' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' کہیں سے بھی کیٹ نہیں لگ رہی ہیں'۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ' نہیں مومنہ تو کیٹ سے بھی زیادہ حسین ہیں' جبکہ ایک صارف نے انہیں کیٹ کے بجائے ترکش اداکارہ کی ہم شکل قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ فلم 'ٹائی ٹینک' جیمز کیمرون کی ہدایتکاری میں بنی اور 1997 میں ریلیز ہوئی، فلم میں لینارڈو ڈی کیپریو نے ’جیک ڈاؤسن‘ نامی لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک غریب نوجوان تھا اور پوکر گیم میں ٹائی ٹینک کا ٹکٹ جیت جاتا ہے اوربوٹ میں سوار ہو جاتا ہے جہاں وہ خوبرو اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بطور ’روز‘ نامی حسین ترین و امیر نوجوان لڑکی سے جاملتا ہے اور یہ ایک ملاقات ان کے درمیان محبت کا بیج بو دیتی ہے جو آگے چل کر شدت اختیار کرجاتا ہے۔